ہومNationalحد بندی بل پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا شدید احتجاج

حد بندی بل پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا شدید احتجاج

بل کی کاپی نذر آتش کردی

چنئی ، 17 اپریل:۔ (ایجنسی) ملک میں حدبندی اور خواتین ریزرویشن کے معاملے نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے حدبندی کے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی ایک کاپی جلاکر اور سیاہ پرچم لہرا کر مخالفت درج کرائی۔اہم بات یہ ہے کہ مجوزہ خواتین ریزرویشن (ناری شکتی وندن) قانون کا عملی نفاذ دراصل حدبندی کے عمل سے جڑا ہوا ہے۔ یعنی خواتین کے لیے نشستوں کی مخصوص تعداد طے کرنے کے لیے پہلے لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی ضروری سمجھی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے مرکز کی جانب سے حدبندی اور آئینی ترمیمی بل ایک ساتھ آگے بڑھائے جا رہے
ہیں اور یہی وہ نکتہ ہے جس پر اختلاف پیدا ہوا ہے۔چنئی میں اسٹالن نے ’تمل ناڈو لڑے گا، تمل ناڈو جیتے گا‘ کا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ حدبندی کا مجوزہ طریقہ جنوبی ریاستوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق اگر نشستوں کی تقسیم نئی مردم شماری یا آبادی کے تناسب پر کی گئی تو شمالی ریاستوں کو فائدہ ہوگا اور جنوبی ریاستوں کی نمائندگی کم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس عمل کے ذریعے تمل ناڈو کی آواز کمزور کی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات