نئی دہلی، 19 اکتوبر :۔ سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے بانی پربیر پورکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 30 اکتوبر کو کرنے کی ہدایت کی۔ 13 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے پربیر پورکایستھ اور امت چکرورتی کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ درخواست بے بنیاد ہے۔ پربیر پورکایستھ اور امت چکرورتی کو دہلی پولیس نے 3 اکتوبر کو نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک خبر کی بنیاد پرگرفتار کیا تھا۔ نیویارک ٹائمز میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ نیوز کلک کو چینی پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے رقم موصول ہوئی ہے۔ خبرکے مطابق امریکی کروڑ پتی نیویل رائے سنگھم نے چینی پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے نیوز کلک کو رقم دی۔ اس معاملے میں 3 اکتوبر کو کئی صحافیوں، یوٹیوبرز اور کارٹونسٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593071