شملہ، 27 دسمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ ‘سکھو نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم اور عظیم ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔سکھو نے کہا کہ انہیں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ پورے ملک اور کانگریس خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ آج ہندوستانی سیاست میں ایک دور کا خاتمہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کی دور اندیشی، ہوشیاری اور پالیسی کی کارکردگی نے ہندوستان کی معیشت کو ایک نئی سمت دی اور عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بڑھایا۔ ہندوستانی سیاست میں ان کی خدمات کو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کی تخلیقات ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہیں گی۔انہوں نے دعا کی ہے کہ ایشور مرحوم کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ جمعرات کی رات انہیں بے ہوشی کی حالت میں ایمس میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593682