جموں وکشمیر کے کُلگام اور راجوری ضلعوں میں، دوالگ الگ جھڑپوں کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ، فوج اور CRPF کی ایک مشترکہ ٹیم نے، کُلگام ضلعے کے Samnoo علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موقعے سے، مجرمانہ نوعیت کا سامان برآمد ہوا ہے، کیونکہ یہاں دہشت گردوں کا صفایا کیا جارہا ہے۔
راجوری ضلعے میں ایک اور جھڑپ میں Behrote Gabbar علاقے میں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔ یہ جھڑپ، پولیس اور حفاظتی دستوں کی طرف سے اِس علاقے کا محاصرہ اور دہشت گردوں کی تلاش کرنے کی ایک مشترکہ کارروائی کے بعد شروع ہوئی۔ یہ کارروائی ایک خفیہ جانکاری ملنے پر کی گئی تھی۔
مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔ جھڑپ کی جگہ سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593060