ممبئی: ملک کی تجارتی راجدھانی کو ہلا کر رکھ دینے والے گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثے کی تحقیقات کے لیے ممبئی کی کرائم برانچ نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ایس آئی ٹی میں کل 6 افسران کی تقرری کی گئی ہے۔ یونٹ 7 کے انچارج انسپکٹر مہیش تاوڑے ڈی سی پی ڈیٹیکشن کرائم برانچ وشال ٹھاکر کی نگرانی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایس آئی ٹی نے مرکزی ملزم بھاویش بھیڑے کے گھر کی تلاشی لی اور ہورڈنگ کے معاہدے سے متعلق کچھ اہم دستاویزات کو ضبط کیا۔ ملزم بھیڑے کے مختلف بینکوں میں کل سات کھاتے ہیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ وہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ہورڈنگ کا ٹھیکہ کیسے حاصل کیا گیا اور اس سے کتنی رقم کمائی گئی۔
ایس آئی ٹی نے بھیڑے کی کمپنی میں تعینات کچھ افسران کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ خیال رہے کہ گھاٹ کوپر میں ایک بڑا ہورڈنگ گرنے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ہورڈنگ کے نیچے ایک پٹرول پمپ اور کئی مکانات دب گئے تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593065