نئی دہلی، 19 مارچ (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت پھیلا کر دہلی میں دوبارہ فسادات جیسے حالات پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں مسٹر گاندھی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک ہندو مسلمان کے مسائل میں الجھا رہے تاکہ لوگ مختلف دیگر مسائل پر سوال نہ پوچھ سکیں انہوں نے ہولی کے موقع پر دارالحکومت کے اتم نگر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “اتم نگر کے لوگوں نے تشدد کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ ایک طرف ایک نوجوان لڑکے، ترون، کی جان چلی گئی، دوسری طرف ایک پورا خاندان ظلم و ستم کا سامنا کر رہا ہے۔ انہیں مزید خون خرابہ نہیں چاہیے۔”مسٹر گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کا ‘ایکو سسٹم، نفرت کے ماحول کو فروغ دے کر تشدد سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا، “وہ چاہتے ہیں کہ ملک ہندو-مسلمان میں الجھا رہے، تاکہ لوگ یہ نہ پوچھ سکیں کہ آخر وزیر اعظم ملک کا دفاع، توانائی کی حفاظت، غذائی تحفظ اور اسٹریٹجک خودمختاری کو امریکہ کے حوالے کرنے پر کیوں مجبور ہیں۔ اسی لیے دن دہاڑے ملک کے دارالحکومت میں دوبارہ فسادات جیسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں۔”انہوں نے دہلی کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی بہکاوے میں نہ آئیں اور اتحاد، بھائی چارہ اور محبت کو برقرار رکھیں۔









Users Today : 159
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2181
Users Last 30 days : 4096
Users This Month : 4082
Users This Year : 4096
Total Users : 4565639