نئی دہلی: کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ نے نئے سرے سے دہلی پردیش کی سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے بتایا کہ پردیش کانگریس سوشل میڈیا سیل اب ہدایت اللہ کی قیادت والی 114 اراکین پر مشتمل کمیٹی کانگریس کی 5 ’نیائے‘ گارنٹی کے بارے میں تفصیلی جانکاری عوام تک پہنچائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر کھڑگے اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر 5 نیائے گارنٹی کا اعلان کیا ہے اور ہر ایک نیائے گارنٹی میں 5-5 عزائم شامل کیے گئے ہیں۔ یعنی مجموعی طور پر کانگریس نے 25 وعدے کیے ہیں جنھیں 25 گارنٹی بھی کہا جا رہا ہے۔
اروندر سنگھ لولی کا کہنا ہے کہ دہلی کاگنریس کی سوشل میڈیا کمیٹی کے اراکین لوک سبھا انتخاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی مرکز میں 10 سالہ بدتر حکمرانی اور وجود سے عاری ترقیاتی کاموں کے جھوٹ سے پردہ اٹھائیں گے۔ اروندر سنگھ لولی نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی زمینی حقیقت سے دہلی والوں کو مطلع کرایا جائے گا اور بی جے پی کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی نااہلیت اور غیر فعالیت کے ساتھ ساتھ گزشتہ 10 سالوں کی ناکامیوں کو ظاہر کیا جائے گا، علاوہ ازیں عوامی ایشوز کو کانگریس لیڈران و کارکنان مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593096