نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ سمیت سات آنجہانی ارکان کو پیر کے روزجذباتی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اعزاز میں خاموشی اختیار کی۔سرمائی اجلاس کے پہلے دن ایوان میں قانون سازی کا کام شروع کرنے سے پہلے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ انہیں ایوان کے سات ارکان کے انتقال کی اطلاع اراکین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دکھ ہورہا ہے۔ انہوں نے سابق ممبران محترمہ گروچرن کور، کنور نٹور سنگھ، سیتارام یچوری، دھرم پال سبھروال، ڈاکٹر گیان پرکاش پیلانیہ، پربھاتک کمار سامنت رے اور دھنیشور مانجھی کے انتقال کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔انہوں نے ایوان کو آنجہانی تمام ارکان کی قوم اور معاشرے میں شراکت اور اہم کردار کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد ایوان نے آنجہانی تمام ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے احترام میں خاموشی بھی اختیار کی۔









Users Today : 125
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2220
Users Last 30 days : 3298
Users This Month : 3284
Users This Year : 3298
Total Users : 4564841