نئی دہلی، 08 اکتوبر ( یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کے ساتھ بات چیت کے دوران دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔مسٹر سنگھ نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ دونوں وزرائے دفاع نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فضائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔انہوں نے لکھا “جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ ہم نے فضائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم نے دفاعی صنعت میں اشتراک اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔








Users Today : 97
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2119
Users Last 30 days : 4034
Users This Month : 4020
Users This Year : 4034
Total Users : 4565577