نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پسندیدہ صنعت کار اڈانی کی امریکہ میں تفتیش ہو رہی ہے، اس لیے مسٹر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں پر مسٹر مودی کی خاموشی بھی امریکہ، اڈانی اور روس کے درمیان مالی تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مسٹر مودی امریکی صدر ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ہندوستان، براہ کرم سمجھئے۔ صدر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے باوجود وزیر اعظم مودی ان کے سامنے کھڑے نہیں ہو پارہے ہیں، اس کی وجہ اڈانی کے خلاف جاری امریکی تحقیقات ہے۔انہوں نے کہا ’’یہ دھمکی مودی، اے اے اور روسی تیل کے سودوں کے درمیان مالیاتی تعلقات کو بے نقاب کرتی ہے، مودی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔‘‘











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593108