نئی دلی۔ 21؍ اکتوبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڑان (اُڑے دیش کا عام ناگرک) اسکیم کی 8ویں سالگرہ کی یاد منائی، جس نے ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔جناب مودی نے اس اہم اقدام سے مرتب ہونے والے کلیدی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا،’’آج، ہیش 8 ایئرس آف اڑان، کے آٹھ سال مکمل ہو رہے ہیں، یہ ایک ایسی پہل ہے، جس نے ہندوستان کے ہوابازی کے شعبے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مزید ہوائی راستوں میں اضافہ کئے جانے تک، اس اسکیم نے کروڑوں لوگوں کو پرواز تک رسائی کو یقینی بنایا ہے۔ ایک ہی وقت میں، اس اسکیم نے کامرس اور تجارت کو بڑھانے اور علاقائی ترقی میں تیزی لانے میں نمایاں چھاپ چھوڑی ہے۔ آنے والے وقتوں میں، ہم ہوا بازی کے شعبے کو مضبوط کرتے رہیں گے اور لوگوں کے لیے اور بھی بہتر کنکٹی ویٹی اور آرام پر توجہ مرکوز کریں گے۔‘‘










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593691