نئی دہلی، 08 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل سے میگھالیہ اور اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔صدر جمہوریہ جمعرات کو میگھالیہ کے امیام میں شمال مشرقی پہاڑی علاقے کے لیے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے ریسرچ کمپلیکس کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی ۔صدارتی سیکریٹریٹ نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔جمعہ کو وہ بھونیشور، اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گی اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ پیش کریں گی۔










Users Today : 216
Users Yesterday : 385
Users Last 7 days : 2346
Users Last 30 days : 4828
Users This Month : 4814
Users This Year : 4828
Total Users : 4566371