نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے اتر پردیش کے پریاگ راج میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔صدر جمہوریہ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا”اتر پردیش کے پریاگ راج میں مرزا پور ہائی وے پر سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوں“۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے میجا علاقے میں بس اور بولیرو کے درمیان ہونے والی ٹکر میں بولیرو میں سوار تمام 10 افراد کی موت ہو گئی تھی۔









Users Today : 168
Users Yesterday : 170
Users Last 7 days : 1440
Users Last 30 days : 1826
Users This Month : 1812
Users This Year : 1826
Total Users : 4563369