نئی دہلی، 05 نومبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں ایوان آئین میں آزادی پسند دیش بندھو چترنجن داس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق مسٹر برلا نے ایوانِ دستور کے مرکزی ہال میں عظیم آزادی پسند جنگجو کی تصویر پر پھول پیش کئے کئی اراکین پارلیمنٹ، لوک سبھا سکریٹریٹ اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں اور دیگر معززین نے بھی دیش بندھو چترنجن داس کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر لوک سبھا سکریٹریٹ نے دیش بندھو چترنجن داس کی سوانح حیات پر مبنی کتابچے کی انگریزی اور ہندی کاپیاں تقریب میں موجود معززین کو پیش کیں۔اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 12 ستمبر 1958 کو ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں دیش بندھو چترنجن داس کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔









Users Today : 145
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2193
Users Last 30 days : 3851
Users This Month : 3837
Users This Year : 3851
Total Users : 4565394