شمالی ریلوے مسافروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر تہواروں کے موسم کے دوران 34 پوجا اسپیشل ٹرین چلائے گی۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے جنرل منیجر شوبھان چودھری نے کہا کہ یہ خصوصی ٹرین زیادہ تر ملک کے شمالی حصوں کے لیے چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے پریشانیوں سے پاک سفر کو یقینی بنانے کے لیے اِن ٹرینوں میں زیادہ ڈبّے لگائے جائیں گے۔ جناب چودھری نے کہا کہ تہواروں کے موسم کے دوران قومی راجدھانی میں ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، جن میں خصوصی ڈیسک اور بھیڑ کو منظم کرنے کا نظام شامل ہیں۔
جناب چودھری نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ریلوے کی جانب سے اوتھارائز کیے گئے ٹکٹ کاﺅنٹر اور IRCTC ویب سائٹ سے ہی ٹکٹ بُک کرائیں تاکہ ریلوے ٹکٹ کی کالا بازاری کو روکا جا سکے۔










Users Today : 123
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2218
Users Last 30 days : 3296
Users This Month : 3282
Users This Year : 3296
Total Users : 4564839