صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے عید الفطر پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔صدرجمہوریہ نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں کہا، ’’میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتی ہوں۔‘‘
رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جانے والا عید کا تہوار اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبات کا پیغام دیتا ہے۔ عید غریبوں اور محروم لوگوں کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کا بھی تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں پرامن زندگی گزارنے اور معاشرے کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ’’ اس پرمسرت موقع پر میری آرزو ہے کہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے اور تمام اہل وطن ہمیشہ سکون سے رہیں۔‘‘











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593160