نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س):۔ انڈیگو ایئر لائنز کا آپریشنل بحران تیسرے دن بھی برقرار ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایئر لائن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ عملے (کرو) کی کمی کا درست اندازہ نہیں لگا سکے اور منصوبہ بندی کے مرحلے میں غلطی ہوئی۔ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو گزشتہ تین دن سے عملے کی کمی کے سبب شدید مسائل سے دوچار ہے، جس کے نتیجے میں اس کے آپریشن بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز صرف دہلی-ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک کے 10 سے زائد ہوائی اڈوں پر 550 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔دہلی، ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، کولکاتا، چنئی، گوا، جے پور اور اندور سے انڈیگو کی پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے بعد کئی مقامات پر متاثرہ مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593095