TMCکی ممبر پارلیمنٹ Mahua Moitra پیسے لےکر سوال کرنے کے مبینہ معاملے میں آج لوک سبھا کی اخلاقیات سے متعلق کمیٹی کے سامنےحاضر ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان سے اخلاقیات سے متعلق کمیٹی تین مرکزی وزارتوںسے حاصل دیگر دستاویزات اور شواہد کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ پارلیمانی پینلنے تین وزارتوں سے معلومات طلب کی تھیں۔ Mahua Moitra نے ان الزاماتسے انکار کیا ہے لیکن کاروباری شخص درشن ہیرا نندانی کے ساتھ پارلیمانی Login کرنے کی بات قبول کی ہے۔
سپریم کورٹ کے وکیل Jai Anant Dehadraiسے پچھلے ماہ اخلاقیات سے متعلق کمیٹی کی طرف سے پوچھ تاچھ کی گئیتھی۔ جنھوں نے Moitra پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنےکے لیے رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے BJP ایم۔پی نشی کانت دوبے جو اس معاملے میں شکایت کنندہ ہیں، نے کہا ہے کہ وہپہلے ہی کمیٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں اور اب یہ پینل پر ہے کہ وہ حتمی طو رپر کوئیفیصلہ کرے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593091