بنگلہ دیش، نیپال، میانمار، بھوٹان اور چین تک زمیں لرز گئی
گوہاٹی، 5 جنوری (ہ س)۔ شمال مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں آج علی الصبح زلزلہ آیا۔ صبح 4:17:40 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔درمیانی شدت کے زلزلے نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، منی پور اور میزورم کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، نیپال، میانمار، بھوٹان اور چین کو بھی متاثر کیا۔ تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز آسام کے موریگاؤں ضلع کے ساحل سے 14 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز 26.37 شمالی عرض البلد اور 92.29 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔










Users Today : 214
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1582
Users Last 30 days : 2129
Users This Month : 2115
Users This Year : 2129
Total Users : 4563672