بھوٹان کے شاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک نے کَل آسام کے یونیسکو کی جانب سے عالمی وراثتی مقام قاضی رنگا قومی پارک میں جیپ سفاری کا سفر کیا۔ ریاست کے اپنے دورے کے دوسرے دن بھوٹان کے شاہ نے Kohora پہاڑی سلسلے میں پارک کے نباتات کا مشاہدہ کیا۔ جیپ سفاری میں اُن کے ہمراہ کئی سینئر سرکاری افسران بھی تھے۔ ان کے اعزاز میں قاضی رنگا کنونشن سینٹر میں ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ثقافتی پروگرام میں شرکت کی، جہاں ریاست کی فراواں روایتی ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا۔









Users Today : 66
Users Yesterday : 360
Users Last 7 days : 3085
Users Last 30 days : 6791
Users This Month : 6777
Users This Year : 6791
Total Users : 4568334