بھوٹان کے شاہ Jigme Khesar Namgyel Wangchuck آسام کا دورہ کرنے کے بعد واپس نئی دلی پہنچ گئے ہیں، جہاں اُن کا استقبال وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کیا۔ نامگیال وانگ چُک تین نومبر سے بھارت کے آٹھ روزہ دورے پر ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ یہ دورہ ایک قابل قدر ساتھی کے ساتھ دوستی اور تعاون کے قریبی رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ بھارت اور بھوٹان کے مابین دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتے ہیں جن کی خصوصیت باہمی اعتماد اور افہام ہے۔
اِس دورے کی بدولت دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں مثالی دو طرفہ شراکت داری کا جائزہ لینے اور انہیں مزید آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593091