نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے مسٹر کے سنجے مورتی کو ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے عہدے کا حلف دلایا حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون کے گَن تنتر منڈپ میں منعقد ہوئی مسٹرمورتی نے صدر جمہوریہ کے سامنے سی اے جی کے عہدے کا حلف لیا۔ اس تقریب میں نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ بھی موجود تھے مسٹر مورتی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1989 بیچ کے ہماچل کیڈر کے افسر ہیں۔ وہ مسٹرگریش چندر مرمو کی جگہ لے رہے ہیں، جو 20 نومبر کو سی اے جی کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔










Users Today : 171
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1535
Users Last 30 days : 2360
Users This Month : 2346
Users This Year : 2360
Total Users : 4563903