بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت والی جے ڈی یو نے بی جے پی و دیگر پارٹیوں سے اتحاد کے تحت اپنے حصے میں آئی ریاست کی تمام 16 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ناموں کا اعلان اتوار کو کیا گیا جس میں دیگر پارٹی سے آئے دو امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ دو موجودہ ارکان پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔
امیدواروں کے ناموں کا اعلان جے ڈی یو کے قومی نائب صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کی موجودگی میں کیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر کو سیتامڑھی سے موجودہ ایم پی کا ٹکٹ کاٹ کر امیدوار بنایا گیا ہے، جب کہ وجے لکشمی کشواہا کو سیوان سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے، جو ایک دن پہلے اپنے شوہر رمیش سنگھ کشواہا کے ساتھ جے ڈی (یو) میں شامل ہوئی تھیں۔
کشواہا نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اتحادی، راشٹریہ لوک مورچہ کی ریاستی صدر تھیں۔ اس کے علاوہ اس مہینے کی ابتدا میں راشٹریہ جنتا دل چھوڑ کر جنتا دل (یو) میں شامل ہوئی لولی آنند کو شیوہر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593150