جموں، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 جانوں کے زیاں کے درد کو کوئی اور اسمبلی یا پارلیمنٹ جموں و کشمیر اسمبلی سے بہتر نہیں سمجھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے ارکان بھی ماضی میں اس طرح کے سانحوں کے شکار ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو خصوصی اسمبلی سیشن سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے اس طرح کے پہلے حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ‘ہم میں سے کتنے ہیں جن پر حملے ہوئے اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ان سیاحوں کے دکھ اور درد کو یہ اسمبلی ہی صحیح معنوں میں سمجھ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا:’کوئی دوسری اسمبلی یا پارلیمنٹ ان کے درد کو اس اسمبلی سے بہتر نہیں سمجھ سکتی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کی قیادت پر دہشت گردی سے لگنے والے زخموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ‘اس حملے کے زخم ساری زندگی علی محمد نائک صاحب کے ساتھ رہے اور کئی سال بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ان کا کہنا تھا: ‘آج بھی، ہم میں سے کچھ لوگوں کو ان سیاہ دنوں کے زخم یاد ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592739