ایشیا میں این سی پی یوایل کو بڑا مقام حاصل ہےحکومت ہند سے اپنے وقار کو بلند رکھنے کی اپیل
نئی دہلی، 17 دسمبر (یواین آئی)اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے وزیر اعظم ہند کو خط لکھ کر ہندوستان میں قائم قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل ) جیسے عظیم ادارہ کو برباد ہونے سے بچانے کی اپیل کی ہے ڈاکٹرسیداحمد خان نے وزیر اعظم ہند کو اس عظیم ادارہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یاد دلایا کہ ایشیا میں ہندوستان کی ساکھ اور شان بڑھانے والے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کو اس کی شایان شان ترقی دی جائے۔انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین برسوں سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا وائس چیئرمین نہ ہونے سے یہ ادارہ مفلوج ہوچکا ہے جس کی وجہ سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی گورننگ باڈی کی تشکیل کا عمل پورا نہیں ہوپا رہا ہے۔ اس لیے جلد سے جلد وائس چیئرمین مقرر کیا جائے تاکہ ایشیا میں قائم ہماری ساکھ اور شان برقرار رہے۔ ہندوستان کا نام روشن کرنے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا بڑا اہم کردار ہے۔ اس لیے اس ادارہ کو جان بوجھ کر برباد ہونے سے بچایا جائے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593108