ہومNationalحکومت کی اسکیمیں امبیڈکر کے نظریات سے متاثر ہیں: نتن نبین

حکومت کی اسکیمیں امبیڈکر کے نظریات سے متاثر ہیں: نتن نبین

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین نے منگل کو کہا کہ حکومت کی اسکیمیں بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات سے متاثر ہیں اور اسی کی پیروی کرتے ہوئے مرکزی حکومت ‘ناری شکتی وندن ادھینیم،کے ذریعے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے جا رہی ہے۔نتن نبین نے آج یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ انہوں نے اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے بابا صاحب کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر اور دین دیال اپادھیائے نے ہمہ جہت ترقی کے ذریعے ‘وکست بھارت ‘ کا خواب دیکھا تھا، جسے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خواتین کی بااختیار بنانے کے حوالے سے امبیڈکر کے نظریات کو آگےبڑھاتے ہوئے مرکزی حکومت ‘ناری شکتی وندن ادھینیم، کے ذریعے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے جا رہی ہے۔بی جے پی صدر نے کانگریس اور نہرو گاندھی خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ماضی میں امبیڈکر کو مناسب احترام نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ حکومت بننے کے بعد ہی بابا صاحب کو ‘بھارت رتن، سے نوازا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے امبیڈکر سے وابستہ ‘پنچ تیرتھوں کی ترقی، یومِ آئین کا آغاز اور امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کا قیام جیسے اقدامات کر کے ان کے نظریات کو عزت بخشی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر، عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات