چندی گڑھ، 14 دسمبر (یو این آئی) ہریانہ کی امبالہ پولیس نے سنیچر کو شمبھو بارڈر سے دہلی جانے کی کوشش کرنے والے کسانوں پر آنسو گیس کے گولے، کالی مرچ کے اسپرے اور واٹر کینن فائر کیے، جس میں تقریباً 15 کسانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔فصلوں اور دیگر مطالبات پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت کے قانون کے حوالے سے کسانوں کی گزشتہ دس دنوں میں دہلی مارچ کرنے کی یہ تیسری کوشش تھی۔ پولیس نے کسانوں کے گروپ کو بیریکیڈ عبور کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس سے قبل بھی دو مواقع پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی وجہ سے کسانوں کے گروپوں کو تین چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد واپس جانا پڑا تھا۔پہلوان اور کانگریس کے کسان سیل کے لیڈر بجرنگ پونیا نے سوشل میڈیا ‘ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے الزام لگایا ہے کہ پولیس مسلسل آنسو گیس کے گولے چلا رہی ہے۔ انہوں نے اسے غیر مسلح کسانوں پر ظلم کی انتہا قرار دیا ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593157