وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل برطانیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ ان کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو ں کا جائزہ لینا ہے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹرجے شنکر اپنے برطانوی ہم منصب سر جیمسClevely کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور دیگر متعدد اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ ساجھیداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ ”بھارت برطانیہ جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کا آغاز“ بھارت برطانیہ روڈ میپ 2030 کے آغاز کے ساتھ، سال 2021 میں ہوا تھا۔
یہ روڈ میپ، دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کے لیے ایک عہد بستگی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر کا دورہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو ایک نئی جہت دے گا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593065