مبینہ زمین ہڑپنے اور جعل سازی کے ریکیٹ کا پردہ فاش
نئی دہلی، 09 اپریل (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کولکتہ علاقائی دفتر نے سشیل موہتا اور ساکیت موہتا کی زیرِ سرپرستی چلنے والی ‘مرلن پروجیکٹس لمیٹڈ، کے خلاف منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں سات مقامات پر چھاپے مارے ان چھاپوں میں انکشاف ہوا کہ ملزمان اور ان سے وابستہ اداروں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری زمین سمیت متعدد پلاٹوں پر دھوکہ دہی سے قبضہ کر رکھا تھا۔ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سشیل موہتا، ساکیت موہتا اور ان سے منسلک اداروں نے مختلف پلاٹوں کو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات بنائیں۔ ملزمان نے بعد ازاں ان زمینوں پر بڑے پیمانے پر رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس شروع کر کے تجارتی فائدہ اٹھایا۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر خود کو جائز مالک ظاہر کر کے، انہوں نے مبینہ طور پر عوام کو ان پروجیکٹس میں بھاری رقم کی سرمایہ کاری کرنے پر راغب کیا۔افسر نے مزید بتایا، “مزید تحقیقات میں مرلن گروپ اور سینئر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے سرکاری حکام کے درمیان روابط سامنے آئے ہیں۔ گروپ اور اس کے پروموٹرز کے ساتھ ان کے کردار اور مالی لین دین کی فی الحال جانچ کی جا رہی ہے۔”ای ڈی نے اطلاع دی ہے کہ چھاپہ مارے گئے مقامات سے قابلِ اعتراض ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات ضبط کر لیے گئے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593624