جدید بھارت نیوز سروس
کلکتہ ،31؍مئی: بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو کو بیٹے کی پیدا ئش پر مبارکباد دینے جھارکھنڈ ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری اور راجیش ٹھاکر کلکتہ کے ایک اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کے لیڈر انور انصاری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے تیجسوی یادو اور الالو خاندان کو اس خوشی کے لمحے کیلئے تہہ دل سے مباکباد دی۔ لالو پرساد یادو کو پوتے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ لالو جی کے خاندان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ دوستانہ اور خاندانی رہے ہیں۔ ایسے خوشی کے موقع پر حاضر ہونا میرا فرض بھی ہے اور خوش قسمتی بھی۔خدا نومولود بچے کو صحت، لمبی زندگی اور روشن مستقبل عطا فرمائے ، یہ میری نیک خواہش ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593118