نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی صدارت میں منگل کو یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں حکومت کو گھیرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ میں زیر بحث مسائل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مختلف لیڈروں نے اپنی تجاویز پیش کیں میٹنگ کے بعد، مسٹرگاندھی کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کی طرف مارچ کیا اور حکومت سے بدعنوانی کو شہ دینے اور پارلیمنٹ میں من مانی نہ کرنے کو لے کر نعرہ بازی کی۔ اس دوران کئی لیڈروں نے اپنے ہاتھوں میں بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ مارچ کے بعد تمام ارکان پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان کی طرف روانہ ہوئے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593697