ہومNationalجھارکھنڈ انجمن جعفریہ کے وفد کی ایران کلچرل ہاؤس دہلی میں

جھارکھنڈ انجمن جعفریہ کے وفد کی ایران کلچرل ہاؤس دہلی میں

آیت اللہ ڈاکٹر مجید حکیم الٰہی سے خصوصی ملاقات، رہبرِ انقلاب کی شہادت پر تعزیت پیش

جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی / رانچی30 اپریل (راست): جھارکھنڈ انجمن جعفریہ کے ایک اہم وفد نے حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی کی قیادت میں ایران کلچرل ہاؤس، نئی دہلی میں ہندوستان میں ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ ڈاکٹر مجید حکیم الٰہی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے رہبرِ انقلاب آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملتِ اسلامیہ جھارکھنڈ کی جانب سے تعزیتی پیغام پیش کیا۔مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، امام جمعہ رانچی، نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ آیت اللہ خامنائی کی شہادت نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ انجمن جعفریہ کی جانب سے نائب صدر جناب سید جاوید حیدر نے بھی تعزیتی مکتوب پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ ڈاکٹر مجید حکیم الٰہی نے ہندوستان کی تہذیب، محبت اور رواداری کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آنے سے قبل وہ اس ملک کے بارے میں بہت کچھ سنتے تھے، مگر یہاں آکر انہوں نے محسوس کیا کہ دنیا میں ہندوستان جیسی تہذیب، اخلاق اور محبت کہیں اور نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب آیت اللہ خامنائی کی ہدایت پر وہ ہندوستان آئے اور اب اگر کوئی انہیں یہاں سے جانے کو کہے تو وہ جانا پسند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنائی کی شہادت سے صرف کسی ایک مکتبۂ فکر کو نہیں بلکہ تمام انسانیت پسند افراد کو صدمہ پہنچا ہے۔ ایران نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اور فلسطین و غزہ کے عوام کی حمایت اس کی بنیادی پالیسی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بارہا دباؤ ڈالا گیا کہ ایران فلسطین کی حمایت ترک کر دے، مگر رہبرِ انقلاب نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینے کو اپنا اصول قرار دیا۔ڈاکٹر حکیم الٰہی نے کہا کہ گزشتہ 37 برسوں سے ایران پر سخت پابندیاں عائد رہیں، اس کے باوجود ایران نے استقامت اور حوصلے کے ساتھ اپنے آپ کو مضبوط رکھا۔ انہوں نے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں ہندوستان کے انسانیت پسند عوام ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے ملک کے امن و امان اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ متحد ہوکر اپنے وطن کی سلامتی اور استحکام کے لیے کام کریں۔وفد میں جناب سید شارخ رضوی، سید اظفر نقوی، ثمر علی، مولانا سید عطرت حسین ندیم، مولانا سید مجتبیٰ علی رضوی اور مولانا سید صادق حسین حسینی شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا سید صادق حسین حسینی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا، جبکہ افضل درانی نے آیت اللہ ڈاکٹر مجید حکیم الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وفد کو ملاقات اور زیارت کا موقع فراہم کیا۔
مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے جھارکھنڈ کی مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے ایران کے جرات مندانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔بعد ازاں وفد نے ایرانی قونصل خانے کے ڈاکٹر محمد فتح علی سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستانی عوام کی محبتوں اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلاب امام خامنائی کی شہادت بظاہر ایک نقصان ضرور ہے، مگر حقیقت میں یہ انسانیت پسند قوتوں کے اتحاد کا سبب بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن طویل عرصے سے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر اس شہادت نے امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں صرف عسکری قوت کو سپر پاور سمجھتی ہیں، جبکہ ایران اللہ کی طاقت اور حق و انصاف پر یقین رکھتا ہے، اور یہی اس کی اصل قوت ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات