بھونیشور، 30 ستمبر (یو این آئی): اڈیشہ کے کالاہانڈی ضلع میں چھتر یاترا اُتسو کے دوران سخت احتجاج کے باوجود منگل کی صبح اجتماعی طور پر جانوروں کی ’بلی ‘ دی گئی۔ماں منیکیشوری کی مشہور چھتر یاترا ضلع ہیڈکوارٹر بھوانیپٹناکی سڑکوں پر تین کلو میٹر طویل راستے سے نکالی گئی۔ عقیدت مندوں نے اپنی مراد پوری ہونے پر سڑک کے دونوں جانب جانوروں کی بلی دی۔ مقامی انتظامیہ نے اس روایت کو روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور سڑک کے دونوں طرف مالا پہنے سینکڑوں جانور نظر آرہے تھے۔مقامی لوگوں نے اس روایت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دیوی منیکیشوری اس علاقے کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ وہ جانوروں کی بلی کو زندگی، کھیتی اور مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عقیدت کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق شکتی پنتھ کے پجاری ہر سال ایک قدیم رسومات کے طور پر جانوروں کی بلی دیتے ہیں۔










Users Today : 136
Users Yesterday : 191
Users Last 7 days : 1248
Users Last 30 days : 1405
Users This Month : 1391
Users This Year : 1405
Total Users : 4562948