نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔ ہماری سیکورٹی فورسز نے نکسل سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سی آر پی ایف، ایس او جی اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ پولیس نے اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ نکسل ازم سے پاک ہندوستان کے ہمارے عزم اور ہماری سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے آج نکسل ازم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ہاتھوں اوڈیشہ کے نواپڈا ضلع کی سرحد سے صرف پانچ کلومیٹر دور چھتیس گڑھ کے کولاری گھاٹ ریزرو جنگل میں مشترکہ آپریشن میں کم از کم 14 ماؤ نواز مارے گئے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593157