لوک سبھا میں آج مرکزی یونیورسٹیوں سے متعلق ترمیمی بل 2023 صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔ یہ بل سینٹرل یونیورسٹی قانون 2009 میں ترمیم پیش کرتا ہے، جو مختلف ریاستوں میں تدریس اور تحقیق کیلئے مرکزی یونیورسٹیاں قائم کرنے کے سلسلے میں ہے۔ اس بل کے تحت تلنگانہ میں ایک سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی قائم کی جائے گی، جس کا نام Samakka Sarakka سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی ہوگا۔ یہ یونیورسٹی بھارت کی قبائلی آبادی کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق پر مبنی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔
ایوان میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ Samakka Sarakka سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی تقریباً 900 کروڑ روپئے کی مالیت سے بن کر تیار ہوگی۔
ممبران کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ تلنگانہ حکومت ادارے کیلئے ایک مخصوص جگہ کی نشاندہی کرنے میں بہت وقت لے رہی ہے۔x










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593065