بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بی جے پی کو ایک گمراہ پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی مختلف طبقات کے لیے نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی نیت۔
کمل ناتھ نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، ’’بی جے پی کی قیادت ملک کے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، سرکاری ملازمین، دلت، پسماندہ طبقے، قبائلیوں، اقلیتوں یا کسی دوسرے طبقے کے بارے میں کوئی پالیسی یا نیت واضح کرنے کے قابل نہیں ہے۔ ہندوستانی شہری گمراہ پارٹی سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی شروع سے ہی اس الیکشن کو ایشوز سے ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن بھٹکاتے بھٹکاتے اب وہ خود ہی بھٹک گئی ہے۔ اس لوک سبھا الیکشن میں عوام کا ذہن اب واضح ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے عوام اقتدار کی چابیاں ’انڈیا‘ اتحاد کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔
اس سے پہلے بدھ کو کمل ناتھ نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریزرویشن ایک اہم موضوع بن گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر آئین میں تبدیلی کر کے ریزرویشن چھیننے کا الزام لگایا تھا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593143