چنڈی گڑھ میں 18 جنوری کو ہونے والے میئر کے انتخابات سے عین قبل ہلّوماجرا سے بی جے پی کونسلر گروچرنجیت سنگھ کالا آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ایم ایل اے کلونت سنگھ نے کالا کو باضابطہ طور پر عام آدمی پارٹی میں شامل کیا۔
اب چنڈی گڑھ میں عآپ کے کونسلروں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے، جب کہ بی جے پی کے کونسلروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ 18 جنوری کو ہونے والے میئر کے انتخابات سے عین قبل عام آدمی پارٹی نہ صرف مضبوط ہوئی ہے بلکہ بی جے پی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔
عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد کونسلر کالا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بی جے پی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگوں نے ان کے اہل خانہ کو گمراہ کرکے ان کے اغوا کی جھوٹی افواہیں پھیلائی ہیں۔
18 جنوری کو ہونے والے میئر کے انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی نے کلدیپ کمار ٹیٹا کو میئر کا امیدوار قرار دیا ہے، جب کہ نیہا مساوت کو سینئر ڈپٹی میئر اور پونم کو ڈپٹی میئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے آج کاغذات نامزدگی داخل کردیے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593123