لکھنؤ: سماجوادی پارٹی نے جمعہ کو اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنی ایک اور فہرست جاری کر دی۔ سماجوادی پارٹی نے کوشامبی اور کشی نگر لوک سبھا حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی نے کوشامبی سے پشپندر سروج اور کشی نگر سے اجے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سینتھوار کو امیدوار بنایا ہے۔
پشپندر سروج بی ایس پی کے قدآور لیڈر رہے ہیں اور سابق وزیر اندرجیت سروج کے بیٹے ہیں۔ دیگر پارٹیوں کی بات کریں تو کوشامبی سے بی جے پی نے ونود سونکر کو امیدوار بنایا ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی نے ابھی اعلان نہیں کیا ہے تاہم شبھم نارائن گوتن کا نام زیر بحث ہے۔
اس کے علاوہ بی جے پی نے کشی نگر لوک سبھا حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ وجے دوبے کو موقع دیا ہے۔ انڈیا تحاد میں کانگریس کے ساتھ مل کر مقابلہ کر رہی سماجوادی پارٹی ریاست کی 63 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جبکہ 17 سیٹوں پر انڈین نیشنل کانگریس امیدوار اتارے گی۔
سماجوادی پارٹی یوپی میں اب تک 50 سے زیادہ سیٹوں پر امیدوار اتار چکی ہے۔ وہیں 8 سیٹوں پر امیدوار تبدیل بھی کئے ہیں۔ یوپی میں الیکشن کمیشن نے 7 مراحل میں لوک سبھا انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو جبکہ آخری مرحلہ کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو کی جائے گی۔









Users Today : 282
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 2072
Users Last 30 days : 3150
Users This Month : 3136
Users This Year : 3150
Total Users : 4564693