دہرادون: ’دہرادون اسمارٹ سٹی‘ بی جے پی کے اپنے ہی ارکان اسمبلی کی تنقید کی زد میں ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی خزان داس نے سوال اٹھاتے ہوئے اس معاملہ پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھا تھا، اب ایک اور رکن اسمبلی نے سوال کھڑے کر دئے ہیں۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی ونود چمولی نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کے کام پر پہلے سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں۔ جس طرح سے کام ہونا چاہئے تھا، ویسا کام نہیں ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کام کو صحیح طریقہ سے نہیں کیا جا رہا ہے۔
دراصل، دہرادون اسمارٹ سٹی کا کام جون 2024 تک پورا ہونا ہے، ایسے میں سوال ہے کہ کیا اسمارٹ سٹی کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف حکومت کوئی کارروائی کرے گی؟
اس سے پہلے بی جے پی کے رکن اسمبلی خزان داس نے اسمارٹ سٹی میں ہو رہے کام کو لے کر شکایت کی تھی۔ ان کی شکایت کے بعد دوسری کمپنی کو ٹینڈر دیا گیا تھا لیکن شکایت کی جانچ نہیں کرائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کو بعد میں ٹینڈر دیا گیا، وہ بھی کام کو سرعت دینے میں ناکام رہی ہے۔ اس معاملہ کی جانکاری انہوں نے حکام کو بھی دی تھی۔







Users Today : 216
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2264
Users Last 30 days : 3922
Users This Month : 3908
Users This Year : 3922
Total Users : 4565465