ممبئی: ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو پدم شری اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں آئندہ ماہ راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں جن 10 اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا ان میں ڈاکٹر ظہیر قاضی کا بھی نام شامل ہے۔
مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل اپنے لاکھوں حامیوں کے ساتھ نئی ممبئی پہنچ گئے
ڈاکٹر ظہیر قاضی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دو اہم مواقع پر ایک سر کردہ ماہر تعلیم کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔ وہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر ہیں اور40 برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ انجمن اسلام ملک میں آج اقلیتی فرقہ کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو تقریباً دیڑھ سو سال سے قوم و ملت کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس کی بنیاد 1874ء میں رکھی گئی تھی۔
مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل کو ممبئی میں داخلے سے روکنے کی کوششیں تیز، پولیس عملہ سرگرم
یاد رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو پدم ایوارڈ کا اعلان کیا۔ صدر جمہوریہ نے کل 132 ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں 5 پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 110 پدم شری شامل ہیں۔ سابق مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک، معروف میوزک ڈائریکٹر پیاری لال اور معروف مراٹھی فلم ساز راج دت مہاراشٹر کی ان 12 شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اس سال کے باوقار پدم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔








Users Today : 34
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2313
Users Last 30 days : 3971
Users This Month : 3957
Users This Year : 3971
Total Users : 4565514