ہومNationalآل انڈیا شیعہ سماج نے نسرین فاطمہ کو بڑی ذمہ داری سونپی،...

آل انڈیا شیعہ سماج نے نسرین فاطمہ کو بڑی ذمہ داری سونپی، بنایا وائس پریزیڈنٹ

دہلی ( راست)آل انڈیا شیعہ سماج (دہلی مرکز)کی جانب سے بہار سے تعلق رکھنے والی سینئر صحافی نسرین فاطمہ کو آل انڈیا شیعہ سماج ویمنز ونگ کا وائس پریزیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔ نسرین فاطمہ کو آئندہ پانچ سال کے لیے اس اہم عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی مدتِ کار مئی 2026 سے مئی 2031 تک رہے گی۔ اس دوران وہ سماج کی فلاح و بہبود، خصوصاً خواتین کی ترقی اور سماجی بہتری کے لیے کام کریں گی۔آل انڈیا شیعہ سماج کے جنرل سیکریٹری مولانا ظفر الحسن نے نسرین فاطمہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ مولانا قاسم حیدر رضوی، مولانا نیئر بہشتی، ایس وصال مہدی، مولانا علی عباس، آل انڈیا شیعہ سماج بہار کے جنرل سیکریٹری ایس سنجر امام، اکھل بھارتیہ شیعہ سماج بہار کے صدر ببلو راہی اور بی جے پی پالیسی منچ (اقلیتی ونگ)کے وائس پریزیڈنٹ سید حیدر رضوی نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ تمام لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نسرین فاطمہ جیسی تجربہ کار صحافی اب سماجی اور فلاحی کاموں سے بھی وابستہ ہو چکی ہیں۔سید حیدر رضوی نے کہا کہ نسرین فاطمہ کے آل انڈیا شیعہ سماج سے وابستہ ہونے کے بعد ادارے کو نئی مضبوطی حاصل ہوگی اور سماج کے لوگوں کو بہتر رہنمائی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نسرین فاطمہ سہارا نیوز اور ای ٹی وی بھارت حیدرآباد جیسے بڑے میڈیا اداروں میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ اس وقت وہ اے بی پی نیوز بہار سے وابستہ ہیں اور ‘‘بھارت پلس 24’’ نیوز چینل کی فاؤنڈر اور ایڈیٹر بھی ہیں۔وہیں نسرین فاطمہ نے کہا کہ شیعہ سماج نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، وہ اسے پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر شیعہ اور دیگر مسلم سماج کی خواتین کی تعلیم، ترقی اور سماجی بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات کریں گی۔ ان کا مقصد خواتین کو مضبوط اور خودمختار بنانا ہے تاکہ وہ سماج میں بہتر مقام حاصل کر سکیں۔واضح رہے کہ آل انڈیا شیعہ سماج ملک و ملت کی بہتری، غریب اور حاشیے پر کھڑے لوگوں کی مدد، سماجی اتحاد اور خواتین کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرتا رہا ہے۔ تعلیم کو عام کرنا، غربت کو کم کرنا اور مختلف مذاہب کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینا ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات