لکھنؤ، 18 مئی(یواین آئی ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے یو پی کے ضلع باندہ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی کے معاملے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ‘اہلِ باندہ، کے نام جاری ایک جذباتی اپیل میں انہوں نے الزام لگایا کہ بے رحمانہ کان کنی کے ذریعے باندہ کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے خبردار کرتے ہوئے کہا”اگر وسائل کا اسی طرح استحصال جاری رہا، تو ایک دن دنیا کہے گی: ‘ایک تھا باندہ،۔ موجودہ حکومت اور ان کے زیرِ سایہ کام کرنے والے لالچی ٹھیکیداروں کی وجہ سے باندہ کا وجود مٹایا جا رہا ہے تاکہ دوسرے علاقوں کو بسایا جا سکے۔”اکھلیش یادو کے مطابق اس ‘قدرتی جبر، کی وجہ سے مقامی فصلوں کا چکر بری طرح متاثر ہوا ہے۔روزگار کی کمی اور ماحولیاتی بگاڑ کی وجہ سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں، جسے انہوں نے ‘قدرتی نقل مکانی ، قرار دیا۔کان کنی کے باعث علاقے کی جائیدادوں کی قدر اور مقام میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے مقامی شہریوں، صحافیوں، ماحولیاتی کارکنوں، طلبہ اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر باندہ کے قدرتی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کو بچانے کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اب بھی آواز نہ اٹھائی گئی تو باندہ ماحولیاتی اور معاشی نقشے سے ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گا۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595441