نئی دہلی، 03 اکتوبر (یو این آئی) ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے آج یہاں ایئر ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل دھارکر نے سال 1985 میں فضائیہ کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ راشٹریہ انڈین ملٹری کالج، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور یو ایس ایئر وار کالج کے سابق طالب علم ہیں۔انہوں نے ایک فرنٹ لائن جنگی یونٹ کی کمانڈ کی ہے وہ دفاعی خلائی ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف بننے سے پہلے وہ ایسٹرن ایئر کمانڈ کے چیف تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593273