نئی دہلی، 19اکتوبر (یو این آئی) مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں بیئرا بندرگاہ کے نزدیک پیش آئے کشتی حادثہ میں تین ہندوستانی شہریوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔ موزمبیق میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ہفتہ کوسوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حادثہ کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہائی کمیشن مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے پانچ دیگر ہندوستانی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ کسی بھی تازہ ترین معلومات کیلئے مشن سے ہنگامی نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 258-870087401 موبائل)، 258-821207788 موبائل) اور 258-871753920 واٹس ایپ۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593097