ممبئی کے گوریگاؤں میں فلم سٹی کے قریب ہفتہ (24 فروری) کی شام ایک بڑی دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول نے دی ہے۔
یہ حادثہ صبح 6.30 بجے آرے کالونی روڈ پر فلم سٹی کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ہوا ہے جہاں 60 فٹ لمبی اور 20 فٹ اونچی دیوار اچانک گر گئی اور تین افراد اس کے نیچے آگئے۔ 2 زخمیوں کو ہندو ہردے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی شناخت 32 سالہ سِنٹو منڈل اور 45 سالہ جے دیو پرہلاد بسواس کے طور پر کی گئی ہے۔
دیوار گرنے کی اطلاع فوراً پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی گئی جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے خود ہی رسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم جب تک جائے حادثہ پہنچی مقامی لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکال لیا تھا۔ اس حادثے کی چیپ میں آجانے والے تیسرے شخص وکرم منڈل (29) کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا۔ اسے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ گوریگاؤں پولس اسٹیشن نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔









Users Today : 242
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2146
Users Last 30 days : 3415
Users This Month : 3401
Users This Year : 3415
Total Users : 4564958