Sports

قومی کھیل : سروسز نے 10 طلائی تمغوں کے ساتھ مہاراشٹر پر دباو برقرار رکھا

117views

تمغوں کی تعداد میں گوا، کیرالہ نے لگائی چھلانگ

نئی دہلی، 9 نومبر :۔ دفاعی چیمپئن سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) نے قومی کھیلوں کے آخری دن سے ایک دن پہلے بدھ کو، کل 10 گولڈ میڈل جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کرنے میں تھوڑی تاخیر ضرور کر دی لیکن اپنے حریف مہاراشٹر پر کچھ دباو ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

میزبان گوا اور کیرالہ بھی آج اس میں شامل تھے جنہوں نے بالترتیب 13 اور 8 طلائی تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد میں کئی مقامات کی چھلانگ لگائی۔ سروسز نے باکسنگ رنگ میں دمدار مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے پانچ گولڈ، ایک سلورکے علاوہ سیلنگ میں دو گولڈ میڈل، مردوں کے فٹ بال، ہینڈ بال اور کبڈی میں ایک ایک تمغہ جیت کر اپنے گولڈ میڈل کی تعداد 65 تک پہنچا دی۔مہاراشٹر 75 طلائی تمغوں کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے اور اب وہ 2007 کے بعد سے سرفہرست سروسز کے دبدبے کو ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

ہریانہ 56 سونے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ ٹاپ-3 میں کوئی ہلچل نہیں ہوئی، میزبان گوا اور کیرالہ بالترتیب نویں اور پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ میزبان گوا نے آخر تک اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھا اور اس کے کھلاڑیوں نے 13 چاندی اور 9 کانسے کے تمغوں کے ساتھ 13 طلائی تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد کے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔ میزبان ٹیم نے فتوردا میں اسکے مارشل آرٹس میں آٹھ طلائی تمغے، پیڈم میں باکسنگ میں تین اور سیلنگ میں دو طلائی تمغے جیتے۔جس سیان کے طلائی تمغوں کی تعداد 25 ہو گئی۔
کیرالہ نے کلاریپیٹو کی روایتی مارشل آرٹ فارم میں توقع کے مطابق اپنا غلبہ برقرار رکھا۔ انہوں نے 22 میں سیکل 19 طلائی تمغے جیتے اور اپنے گولڈمیڈلز کی تعداد 36 تک پہنچا دی۔
پیڈم ملٹی پرپز انڈور ہال میں ایس ایس سی بی باکسرز نے مردوں کے زمرے میں سات وزن کے زمرے میں سے پانچ گولڈ اور ایک چاندی کے تمغے جیت کر سرفہرست مقام حاصل کیا، جبکہ ہریانہ نے چھ وزن کے زمروں میں سے تین سونے کے تمغے جیتے، جس میں عالمی چیمپئن سویٹی بورا کا سونے کا تمغہ بھی شامل تھا۔ دو بار کی ورلڈ یوتھ چمپئن ساکشی چودھری نے گوا کی نمائندگی کرتے ہوئے لائٹ فلائی ویٹ زمرہ متاثر کن انداز میں جیتا۔


مردوں کی ہاکی میں ہریانہ نے کرناٹک کو پیڈم میں 3-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ رانی رامپال کی قیادت میں مدھیہ پردیش نے شوٹ آو?ٹ میں ہریانہ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ اتر پردیش نے مہاراشٹر کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا جبکہ خواتین کے زمرے میں جھارکھنڈ نے پنجاب کو ایک گول سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
فتوردا کے جے ایل این اسٹیڈیم میں سروسیز نے مردوں کے فٹ بال میں منی پور کو 1-3 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے دن میں، گزشتہ ایڈیشن کے چاندی کا تمغہ فاتح کیرالہ نے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد شوٹ آو?ٹ میں پنجاب کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
اس سے پہلے دن میں، تمل ناڈو کے نرمدا نتن راجو اور شری کارتک سبری نے مندیریم رینج میں شوٹنگ مقابلے میں 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس جوڑی نے گولڈ میڈل راونڈ میں اتر پردیش کی آیوشی گپتا اور پرتھم بھڑانا کو شکست دی، جب کہ مدھیہ پردیش کی گوتمی بھنوٹ اور ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے کرناٹک کی تلوتما سین اور ڈیریئس سوراشتری کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
کبڈی پاور ہاو?س ہریانہ کو کیمپل ملٹی پرپز انڈور اسٹیڈیم میں آج دونوں فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے فائنل میں، وہ ہماچل پردیش سے 23-32 سے ہار گئے، جبکہ مردوں کو ایس ایس سی بی سے 25-34 سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح ایس ایس سی بی کے وشنو سرونن اور عباد علی نے ڈونا پاولا بیچ پر کشتی رانی میں بالترتیب آئی ایس سی اے 7 اور آر ایس: ایکس زمرے جیت کر کلاس کا مظاہرہ کیا۔ گوا کے بھائی بہن کاتیا اور ڈینے کوئیلہو نے آئی کیو فوائل زمرہ میں طلائی تمغہ جیتا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.