شاردا نے سانڈی کرکٹ کلب کو 123 رن سے دی شکست
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،10 ؍جنوری:رام گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ چھاونی فٹ بال میدان میں نارائن ساہو میموریل بی ڈیویژن لیگ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلا گیا۔ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 25-2024 کا آج سہ پہر 3 بجے میچ شاردا کرکٹ کرکٹ اکادمی بنام رجرپا سانڈی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ 40-40 اوور کا کھیلا گیا۔شاردا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 1.38 اوور میں 10 وکٹ کے نقصان پر 214 رن بنائے۔ ان کے اہم بلے بازدھیرج 42 رن ، رمت 34 رن، آیوشن 30 رن بنائے۔ وہیں سانڈی کے گیند باز آدرش 2 وکٹ، سمت 2، پرتیک 2 وکٹ حاصل کئے۔ سانڈی کرکٹ کلب نے 214 رن کا پیچھا کرتے ہوئے 3.16 اوور میں 10 وکٹ کے نقصان پر 91 رن ہی بنا سکا۔ ان کے اہم بلے باز انل 49، ڈیویڈ پرساد 1رن بنائے۔ وہیں شاردا کے گیند باز رمت سنگھ شاندار 3.5 اوور میں 23 رن دیکر 5 وکٹ حاصل کیا۔ انکیت کمار مہتو نے 3 اوور میں 11 رن دیکر 3 وکٹ حاسل کیا۔ آج کا میچ شاردا کرکٹ اکادمی نے 123 رن سے جیت درج کی۔ میچ کے امپائر کا کرداسر روی منڈا اور کملیش مہتو ادا کیا۔