Sports

میری کام کا اپنی سبکدوشی کی خبروں سے انکار، کہا کہ میری باتوں کو توڑ مروڑ  کر پیش کیا گیا

182views

ہندوستانی باکسر میری کام نے اپنی سبکدوشی کی خبروں کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ابھی سبکدوش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس ضمن میں ان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ مستقبل میں جب بھی میں اس تعلق سے فیصلہ کرونگی، خود میڈیا کے سامنے آکر اعلان کرونگی۔

واضح رہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا تھا کہ میری کام نے باکسنگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اب خود میری کام نے ان رپورٹوں کو خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’اب تک میں نے سبکدوش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، میری باتوں کو غلط طریقے سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔‘‘ میری کام نے کہا کہ ’’میں جب بھی اپنی سبکدوشی کا فیصلہ کرونگی، میڈیا کے سامنے خود آکر اعلان کرونگی۔ میں نے کچھ میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ میں نے باکسنگ سے سنیاس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘‘

میری کام نے کہا کہ ’’میں نے 24 جنوری  کو ڈبرو گڑھ میں ایک اسکول کے پروگرام میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی میرے اندر کھیلوں کا بھوک باقی ہے، لیکن اولمپک میں عمر کی ایک حد ہونے کی وجہ سے میں اس میں حصہ نہیں لے سکتی۔ حالانکہ میں حصہ بننا چاہتی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اپنی فٹنس پر کافی کام کر رہی ہوں، فی الحال میں نے ریٹائر منٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن جب بھی اس کا اعلان کرونگی، ذاتی طور پر میڈیا کے سامنے آؤنگی۔‘‘

واضح رہے کہ میری کام نے لندن اولمپک گیمس 2021 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اسی کے ساتھ وہ ریکارڈ طور پر 6 بار ورلڈ چیمئن رہ چکی ہیں۔ یہ ریکارڈ حاصل کرنے والی میری کام پہلی ’ویمنس باکسر‘ ہیں۔  اس کے علاوہ میری کام 5 بار ایشین چیمئن شپ کی فاتح رہیں۔ میری کام کی زندگی پر 2014 میں ایک فلم بھی بنی جس میں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے میری کام کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

میری کام نے اپنے باکسنگ کیریئر کی شروعات 18 سال کی عمر میں اسکریٹن، پینسلوینیا میں کی  تھی۔ اس کے بعد میری کام انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (IBA) کی وومن باکسنگ ورلڈ چیمئن شپ میں گولڈ میڈل جیتیں۔ یہ خطاب جیتنے والی وہ پہلی انڈین باکسر بنیں۔ پھر میری کام نے 2005، 2006، 2008 اور 2010 میں ورلڈ چیمئن شپ جیتا۔ لندن اولپمک میں میری کام نے 51 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتا، اسی کے ساتھ انہوں نے 2018 میں چھٹی بار ورلڈ  چیمئن شپ کا خطاب جیتا۔ 2016 میں وہ راجیہ سبھا کی رکن بھی نامزد ہوچکی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.