اقوام متحدہ، 3 اکتوبر (یو این آئی) ہیتی میں اب 700,000 سے زیادہ لوگ داخلی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں، جو جون کے بعد سے 22 فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے نئے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ بریفنگ میں بتایا کہ بے گھر ہونے والوں میں نصف سے زیادہ بچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کو حالیہ مہینوں میں بڑھتی ہوئی نقل مکانی پر گہری تشویش ہے، کیونکہ بڑھتی ہوئے اجتماعی تشدد نے ملک میں انسانی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔دوجارک نے کہا کہ بے گھر ہونے والوں میں سے تقریباً تین چوتھائی دوسرے صوبوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں، جب کہ صرف گرینڈ سوڈ علاقے میں کل بے گھر ہونے والی آبادی کا نصف حصہ رہتا ہے۔ دارالحکومت پورٹ-او-پرنس میں، جہاں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی غیر مستحکم ہے، بے گھر ہونے والے ایک چوتھائی لوگ بھیڑ بھاڑ میں رہتے ہیں جہاں بنیادی خدمات تک رسائی کافی محدود ہے۔ہیتی میں منگل کو تعلیمی سال کا آغاز ہوا اور اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار قومی اسکول واپسی کی مہم کی حمایت کے لیے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ وسیع پیمانے پر عدم تحفظ کی وجہ سے تقریباً 14 لاکھ طلباء اور اساتذہ کو گزشتہ سال تعلیم میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔دوجارک نے کہا کہ مقامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں، اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ مختلف قسم کے تعاون کی پیشکش کر رہا ہے، جس میں خاندانوں کو اسکول سے متعلق اخراجات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا، بے گھر بچوں کو میزبان اسکولوں میں ضم کرنے میں مدد کرنا ، اسکول کٹ تقسیم کرنا اور اسکولوں کو یہ یقینی بنانا شامل ہے کہ ان کی باز آباد کاری کی گئی ہے اور ان کے پاس وافر سپلائی موجود ہے۔انہوں نے کہا تاہم ان ردعمل کی کوششوں میں کافی کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیتی میں بچوں کو تعلیمی امداد فراہم کرنے کیلئے درکار 30 ملین امریکی ڈالر کا صرف 30 فیصد اس سال موصول ہوا ہے۔مجموعی طور پر، دوجارک نے کہا کہ اس سال ہیتی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل منصوبہ محض39 فیصد فنڈ ہے، جس میں ملک کے لوگوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے کے لیے درکار 67.4 ڈالر میں سے 26.4 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...