61
کھاٹمنڈو، 3 اکتوبر (یو این آئی) نیپال میں حالیہ بارشوں سے آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 233 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 22 دیگر لاپتہ ہیں۔یہ اطلاع جمعرات کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ ہمالئن نے کہا کہ دیگر 169 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان رشیرام تیواری نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 17120 لوگوں کو بچایا گیا ہے اور تلاش، بچاؤ اور امداد کو متحرک کیا گیا ہے۔مسٹر تیواری کے مطابق، حکومت نے بچاؤ اور راحت کی کوششوں کو اعلیٰ ترجیح دی ہے اور آفات سے متاثرہ شاہراہوں کی مرمت اور نقل و حمل کے وسائل کو چلانے کے لیے کام کر رہی ہے۔